لیڈی کانسٹیبل جھوٹ بول رہی ہے ،صدر شیخو پورہ بار کا دعویٰ

لیڈی کانسٹیبل جھوٹ بول رہی ہے ،صدر شیخو پورہ بار کا دعویٰ
لیڈی کانسٹیبل جھوٹ بول رہی ہے ،صدر شیخو پورہ بار کا دعویٰ

  


شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر شیخو پورہ بار ایڈوکیٹ رانا زاہد نے کہاہے کہ وکیل نے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ نہیں مارا, وہ جھوٹ بول رہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے صدر شیخوپورہ بارایڈو کیٹ رانا زاہدنے کہا کہ لیڈی کانسٹیبل ڈراما کررہی ہے اور جھوٹ بول رہی ہے اور غلط بیانی کررہی ہے ۔ اس کو کوئی تھپڑ نہیں مارا گیا بلکہ یہ تھانہ فیروز والا کے ایس ایچ او نیازی کی وکلاءکے خلاف سازش ہے جو ابھی قتل کے کیس میں جیل سے رہا ہوکر آیاہے ۔ اس کو جیل سے رہائی کے بعد ایس ایچ او کے بعد ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیروز والا کچہری کے کسی کیمرے میں ایسی کو ئی فوٹیج نہیں ہے جس میں وکیل کی جانب سے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مارا گیا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ


loading...