وکیل نے لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑوں کے ساتھ کک بھی رسید کی ، ڈی پی او شیخوپورہ کاانکشاف

وکیل نے لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑوں کے ساتھ کک بھی رسید کی ، ڈی پی او شیخوپورہ ...
وکیل نے لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑوں کے ساتھ کک بھی رسید کی ، ڈی پی او شیخوپورہ کاانکشاف

  


شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی پی او شیخو پورہ غازی صلاح الدین نے کہاہے کہ وکیل احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل کو ایک نہیں بلکہ کئی تھپڑ مارے اور کک بھی لگائی ، وکیل کی ضمانت نام کی غلطی سے نہیں ہوئی بلکہ ہم نے قانون کے مطابق قابل ضمانت دفعات لگائی تھیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شیخو پورہ غازی صلاح الدین نے کہا کہ وکیل احمد مختار نے گاڑی فیروز والہ کچہر ی کے دروازے کے سامنے کھڑ ی کردی تھی جس پر موقع پر موجود کانسٹیبل احمد علی نے ان سے کہا کہ آپ گاڑی راستے ایک طرف کھڑی کریں ۔ اس پر احمد مختار وکیل نے اس کو گالیاں دینا شروع کردیں ۔ اس پر خواتین کی حفاظت کیلئے موقع پر موجود لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے وکیل احمد مختار کو روکا کہ آپ خواتین کے سامنے اتنی گندی گالیاں نہ دیں جس پر وکیل احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل کو ایک نہیں کئی تھپڑ مارے اور کک بھی لگائی ۔

انہوں نے کہا کہ وکیل کی ضمانت نام کی غلطی سے نہیں ہوئی بلکہ ہم نے قانون کے مطابق دفعات قابل ضمانت لگائی تھیں ۔اب اس کیس میں تفتیش کا عمل جاری رہے گا اور اس کاچالان بھی جمع کروایا جائے گا ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ


loading...