پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر اگئی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ کے گھر سے ...
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر اگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی والدہ انتقال کر گئی ہیں ،ان کی والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی ترجمان متحدہ مجلس عمل شاہ اویس نورانی بھی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پہنچے اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست ناصر شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرا دکھ  اور رنج پہنچا ہے ،اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے  اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور اس صبر پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -