نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے جا رہے ہیں:سینیٹر آصف کرمانی

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے جا رہے ہیں:سینیٹر آصف کرمانی
نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے جا رہے ہیں:سینیٹر آصف کرمانی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان کی سیاست میں کردار ختم نہیں کیا جا سکتا ،نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ ہ نواز شریف کا پاکستان کی سیاست میں کردار ختم نہیں کیا جا سکتا ، اس وقت بھی نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں،ہم نے ایک صحت مند نواز شریف جیل حکام کے حوالے کیا اور بیمار نواز شریف وصول کیا۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کے ووٹ بینک میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، نواز شریف کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا خوشحال ترین دور تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -