یوم دفاع، محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحتی مقامات کی منظرکشی پر مبنی  خصوصی دستاویزی فلم جاری کردی  

یوم دفاع، محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحتی مقامات کی منظرکشی پر مبنی  خصوصی ...

  

لاہور(این این آئی) محکمہ سیاحت پنجاب نے یوم دفاع پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کردی ہے جس میں افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ پنجاب کے سیاحتی مقامات کی بھی منظرکشی کی گئی ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود نے کہا کہ ایک منٹ 7 سیکنڈ کی دستاویزی فلم میں شہدائے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈاکیومینٹری بنانے میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے جو افواج پاکستان کی بہادری اور شجاعت سے روشن ہے۔ آج کے دن پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔ آصف محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیاحتی مقامات کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آج (اتوار) سے راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بس سروس کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا ہے جس کا پہلا ٹرپ خصوصی بچوں کے لئے مخصوص تھا۔ 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے لئے بھی کئی پروگرام تیار کئے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ٹی ڈی سی پی تنویر جبار نے بتایا کہ ڈاکیومنٹری بہادر پاکستانی افواج کیساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ ایسے اہم مواقع پر دستاویزی فلم کا اجرا بہادر افواج کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت پر باغ جناح اور شالامار باغ میں تقریبات ہونگی۔

دستاویزاتی فلم

مزید :

صفحہ آخر -