پاک افواج نے ملک کیلئے ہمیشہ لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی: مسرت جمشید چیمہ 

پاک افواج نے ملک کیلئے ہمیشہ لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی: مسرت جمشید ...

  

 لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے یاددگار شہدا ء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلح افواج ملک کا وقار اور فخر ہیں پاک افواج نے ملک کیلئے ہمیشہ لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت جذبہ ایمانی سے لبریز پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کر سکتا طاقت کے زعم میں مبتلابھارت آج تک شکست کے زخم چاٹ رہا ہے پاک افواج کے افسران اورجوان آج تک جنگ ستمبر کے شہدا کی پیروی کر رہے ہیں  انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا ء اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے اس دن ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا یہ دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کی عددی برتری کے باوجود پاکستانی افواج اور قوم ثابت قدم رہے اور رہتی دنیا تک بے مثال اور لازوال فتح کی مثال قائم کی۔

مسرت جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -