سکولز ایکشن کمیٹی کا 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

سکولز ایکشن کمیٹی کا 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز اینڈ مدارس الائنس نے 15ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے نہ کھولے جانے پر لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ  15ستمبر سے پلے گروپ سے لے کر تمام تعلیمی اداروں کو کھولا جائے، اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو ہم تعلیمی ادارے کھولیں گے، ہم حالات کا مقابلہ کریں گے،احتجاجی تحریک چلانا پڑی تو چلائیں گے،سات ماہ سے پرائیویٹ سیکٹر بحران کا شکار ہے، ابھی تک حکومت کی کوئی واضح پالیسی ہمارے سامنے نہیں آئی، چالیس ہزار کے قریب تعلیمی ادارے مکمل بند ہو گئے، اس وقت 84فیصد والدین بھی تعلیم بحالی تحریک کا  حصہ ہیں،ہم ہتھکڑیوں سے ڈرنے والے نہیں، لانگ مارچ اور دھرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز اینڈ مدارس الائنس کے حکام کاشف مرزا،  ملک  ابرار حسین، مولانا عبدالقدوس  محمدی    اور ملک سفیر عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن ملک  ابرار حسین نے کہا کہ بچے تعلیمی  اداروں کی بندش سے شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

سکولز کمیٹ

مزید :

صفحہ آخر -