پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا، متحد قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: خالد مجید 

  پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا، متحد قوم کو کوئی شکست نہیں دے ...

  

 جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ قوم یکجا ہو تو اسکو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، ہماری بہادر فوج نے دشمن کے چھکے چھڑائے کیونکہ انکے پیچھے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی۔ وہ یہاں پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب جر رہے تھے۔ خالد مجید نے کہا کہ آج بھی ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم ملکر دشمن کے عزائم ناکام بنا دینگے۔ پاک افواج کا شمار دنیا کی بہادر افواج میں ہوتا ہے اور ہماری افواج نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھرپور شرکت کر کے دنیا میں بھی اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں جسے حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی بہتری کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔او آئی سی میں پاکستانی مستقل مندوب رضوان شیخ نے کہا کہ جنگ کے دوران جوانوں کا جذبہ اور اْن کی حب الوطنی بے مثال تھی۔ہمیں آج کشمیر کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانی ہے اور ہم نے اپنے ملک کے لیے ہر محاز پر سپاہی کا کردار ادا کرنا ہے۔اس موقع پرتحریک انصاف جدہ کے صدر قیصر جاوید نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور پاک فوج کے ساتھ دامے، درمے و سخنے کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور،پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر خان سواتی اور کشمیر جموں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سردار اشفاق، مسز یاسمین اعجاز، انجم اقبال وڑائچ،چوہدری اکرم گجر،چوہدری اظہر وڑائچ، ملک محی دین،نوشروان خٹک، چوہدری ظہیر،محمد شریف زمان،ریاض شاہین آفریدی،عامر سجاد ورک،محمد نعیم، یحییٰ اشفاق اور نوشین وسیم نے بھی خطاب کیا۔

خالد مجید

مزید :

صفحہ آخر -