یوم دفاع،گوادر میں پاک بحریہ کے جوانوں کا شاندار مہارت کا مظاہرہ

  یوم دفاع،گوادر میں پاک بحریہ کے جوانوں کا شاندار مہارت کا مظاہرہ

  

گوادر(آئی این پی) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں نے پیشہ ورانہ تربیت کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ گوادر میں یوم دفاع کی تقریبات کے موقع پر بحریہ کے اہل کاروں نے تیز رفتار بوٹس دوڑائیں اور جوڈو کراٹے میں اپنی مہارت دکھائی۔یوم دفاع پاکستان پر پاک بحریہ کے کڑیل جوانوں کا گوادرکے ساحل پر سپر ایکشن دیکھنے میں آیا، اسپیڈ بوٹ ریلی میں بحریہ کے جاں بازوں نے مقامی ماہی گیروں کے ساتھ درجنوں تیز رفتار بوٹس پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو زیر کرنے، اسلحہ چھیننے کا فن بھی پیش کیا، پاک بحریہ کے جوانوں نے نوکیلے کیلوں پر لیٹے اور بھاری پتھروں پر لیٹ کر سینے پر ہتھوڑے کے وار برداشت کیے، ساتھ ہی ٹائلوں کی ضربوں کو بھی جسم پر برداشت کیا۔پاک بحریہ کے جوانوں نے جوڈو کراٹے میں بھی اپنی مہارت پیش کی، جوانوں نے ناریل اور ٹائلیں اسٹائلش انداز میں توڑیں، مقامی افراد اور پاک بحریہ کے جوانوں کے درمیان رسہ کشی کا شان دار میچ بھی کھیلا گیا۔اس موقع پر ساحل پر پاکستان زندہ باد ریلی بھی نکالی گئی، جس میں پاک بحریہ کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی، اور گوادر کا ساحل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مہارت مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -