برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو حملے سے ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

          برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو حملے سے ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقوسے حملے کر کے ایک شخص کو ہلاک اور سات افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ حملے نصف شب کو شہر کے علاقے کانسٹی ٹیوشن ہل میں پیش آئے اور چاقو بردار اس کے بعد شہر کے جنوبی حصہ کی طرف فرار ہو گیا۔ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے کہا ہے کہ چاقو کے یہ حملے بظاہر دہشت گردی کے نہیں ہیں بلکہ ان کا تعلق جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں اور جھگڑے سے لگتا ہے۔
چاقو حملے

مزید :

صفحہ آخر -