کشمیر یوں کی نسل کشی روکنے کیلئے پاک فوج کو فورا مقبوضہ وادی میں داخل کیا جائے 

  کشمیر یوں کی نسل کشی روکنے کیلئے پاک فوج کو فورا مقبوضہ وادی میں داخل کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرآباد(آئی این پی)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرمیں پانچ لاکھ  لوگوں کو غیر قانونی طور پر شہریت دیدی ہے اور اس کا15لاکھ لوگوں کو شہریت دینے کا منصوبہ ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی۔ آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی شناخت کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے باضابطہ طورپر اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کریں، مظلوم کشمیر یوں کو نجات دلائیں اور ان اقداما ت کو روکیں۔ پاکستان کی بقاء کشمیرسے منسلک ہے۔ ہمارامقابلہ لومڑی کی طرح مکاراور عیار دشمن سے ہے،ہمیں اس کی چالوں کو سمجھنا ہوگا، وہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے اسی لیے کشمیر پر اس نے وار کیا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ قوموں کو شہدا کی قربانیاں زندہ و جاوید رکھتی ہیں۔شہید ناصر خالد آزادکشمیر کے ماتھے کا جھومر ان کے خاندان پر فخر ہے۔
راجہ فاروق حی

مزید :

صفحہ آخر -