کورونا کے مریضوں کو دھوپ میں رکھ کر علاج ممکن،ہسپانوی طبی ٹیم

  کورونا کے مریضوں کو دھوپ میں رکھ کر علاج ممکن،ہسپانوی طبی ٹیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈڑڈ (این این آئی) اسپین کے ایک اسپتال نے کرونا کے علاج کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور یہ دعوی کیا ہے کہ اس عجیب طریقہ علاج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین میں کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ساحلے علاقے اور دھوپ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع اسپتال ڈیل مار سیپس میں ایک طبی ٹیم نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کو کھلے آسمان تلے دھوپ میں رکھ کر ان کی بیماری کا علاج ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض کو 10 منٹ تک دھوپ میں چھوڑنے سے اس کی طبی حالت بہتر ہوجاتی ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے 3 نرسوں کے ہمراہ، فرانسسکو ایسپانا نامی مریض کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں تقریبا دو ماہ گزارنے کے بعد سمندر کے سامنے طبی سانس لینے والے ایک بستر پر رکھا۔مریض نے تھوڑی دیر کے لیے آنکھیں بند کیں اور زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی کو جذب کیا۔ مریض نے بتایا کہ بیماری میں گذرے کئی مہینوں میں یہ اس کا ایک بہترین دن ہے۔ اس نے دھوپ میں خود کو کافی بہتر محسوس کیا۔ڈاکٹر جوڈتھ مارن نے وبائی مریضوں کی مدد کرنے کی اس کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ انتہائی نگہداشت یونٹوں کے لیے ہیومینیشن پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
دھوپ

.

مزید :

صفحہ آخر -