لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات ختم، معمولات کار شروع 

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات ختم، معمولات کار شروع 

  

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہو گی، پرنسپل سیٹ پر 12ڈویژن بنچ جبکہ 26 سنگل بنچ تشکیل دیدئیے گئے۔ججز روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمان خان،ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود، ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں منشیات کیسزکی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر چارجسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن اورڈویژن بنچ نمبرپانچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چوہدری محمد اقبال شامل ہیں۔ ڈویژن بینچ نمبرچھ میں جسٹس چوہدری مسعود جہانگیراورجسٹس شمس محمود مرزا،ڈویژن بینچ نمبر سات میں صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سروری چودھری،ڈویژن بینچ نمبرآٹھ میں جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بینچ نمبر9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن،ڈویژن بنچ نمبر10 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی،ڈویژن بینچ نمبر 11 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر جبکہ ڈویژن بینچ نمبر12 میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔ تمام ڈویژن بنچزپیر سے جمعرات تک سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

 ججز روسٹر

مزید :

صفحہ آخر -