کراچی، خالی پلاٹ سے 5سالہ بچی کی جھلسی ہوئی بوری بند سوختہ لاش برآمد

  کراچی، خالی پلاٹ سے 5سالہ بچی کی جھلسی ہوئی بوری بند سوختہ لاش برآمد

  

  کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ سے کمسن مغوی بچی کی چادر میں لپٹی سوختہ لاش ملی ہے۔عیسی نگری کے قریب سابقہ ملک پلانٹ کے گراؤنڈ سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 5 سالہ بچی کی چادر میں لپٹی سوختہ لاش ملی، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پی آئی بی کالونی سب انسپکٹر شاکر پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مغویہ کی شناخت 5 سالہ مروہ دختر عمر صادق کے نام سے کی گئی، مقتولہ اسی علاقے میں پیر بخاری کالونی بلاک اے کی رہائشی تھی،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک شخص کی نشاندہی پر میکاسا اپارٹمنٹ کے عقب میں پرانے ملک پلانٹ کے گراؤنڈ سے لاش ملی، مقتولہ کے گھر والوں اور علاقہ مکینوں نے مروا کو اس کی زیب تن کیے ہوئے ہرے رنگ کی شلوار سے شناخت کر لیا، بچی کا جسم سوختہ تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے شناخت مٹانے کیلئے لاش کو آگ لگا دی، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید شواہد ملیں گے۔پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لیا ہے، گھرمیں باپ اور2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ بچی کیساتھ بداخلاقی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

لاش برآمد

مزید :

صفحہ آخر -