دیرینہ دشمنی، چمن میں ملزمان کی فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر بھائی سمیت قتل 

دیرینہ دشمنی، چمن میں ملزمان کی فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر بھائی سمیت قتل 

  

 چمن(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن میں گلستان کے علاقے منگلزئی میں فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر ک وبھائی سمیت قتل کر دیا گیا  اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبد اللہ جہانزیب شیخ کے مطابق گلستان کے علاقے منگلزئی میں فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر کو بھائی سمیت قتل کیا گیا ہے ملزمان نے پہلے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر مقتول کے بھائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر عبدالمنان منگلزئی کو اغوا کر لیاء جن کی بعد میں ویرانے سے نعش ملی ہے  پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے نعشیں گلستان ہسپتال منتقل کر دی ہیں،لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

2 بھائی قتل

مزید :

صفحہ آخر -