ہمارے بہادر سپاہی ہر لمحہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے موجود ہیں، فروغ نسیم 

    ہمارے بہادر سپاہی ہر لمحہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے موجود ہیں، ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہمیں ہر روز اپنے ان جوانوں کی سلامتی کی دعا کرنی چاہیے جو ہماری سرحدوں کے پہرے دار ہیں  یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یوم دفاع کے موقع پر میں وطن عزیز کے ان محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 1965 میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا مگر اپنی دھرتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر روز اپنے ان جوانوں کی سلامتی کی دعا کرنی چاہیے جو ہماری سرحدوں کے پہرے دار ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کسی بھی طرح کی جنگ کا خواہشمند نہیں مگر ہماری مسلح افواج کے جوانوں کی شب و روز کی جدوجہد نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہم بغیر کسی خوف کے ایک پر امن زندگی گزار رہے ہیں  انہوں نے کہاکہ ہمیں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں اپنے بہن بھائیوں کی مشکلات کا اندازہ   انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد ہمارے کشمیری بھائی بہن فسطائی مودی اور آر ایس ایس کے پیروکاروں کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کریں گے  انہوں نے کہاکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے بہادر سپاہی ہر لمحہ ہماری سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے موجودڈٹے ہوئے ہیں ان بہادر جوانوں کو ایک بار پھر سلام۔

فروغ نسیم 

مزید :

صفحہ آخر -