ہوپ پنجاب کے انتخابات میں فقہ جعفریہ کے 13ووٹ اہم کردار ادا کریں گے

 ہوپ پنجاب کے انتخابات میں فقہ جعفریہ کے 13ووٹ اہم کردار ادا کریں گے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب ہوپ کے انتخابات کیلئے جوڑ توڑ جاری، فقہ جعفریہ کے 13ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، گزشتہ سال کے الیکشن میں جعفریہ حج و عمرہ زیارت ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر فاؤنڈر گروپ کی حمایت کی تھی اور انہیں کلین سویپ کرایا تھا۔ اس سال خدمت گروپ یونائٹیڈ گروپ اور فاؤنڈر گروپ فقہ جعفریہ کے حج آرگنائزر کی حمایت کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، چیئرمین علامہ محمد حسین اکبر سے بار بار ملاقاتیں کر کے حمایت کی درخواست کر رہے ہیں، سب گروپوں سے کہا جا رہا ہے انتظار کریں فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ 

 فقہ جعفریہ

مزید :

صفحہ آخر -