عمران خان نے کراچی کے عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا: مراد سعید
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ روزِ اول سے کہتے آئے ہیں کہ سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا ہے وزیراعظم عمران خان کی آمد کے بعد اہلِ کراچی کی امیدیں جاگ چکی ہیں مراد سعید نے کہاکہ فرزند زرداری نے وباء کے دوران جو راشن بانٹا اسے قوم اب تک تلاش کررہی ہے وزیراعظم عمران خان ہی تھے کہ جنہوں نے 1 کروڑ 60 لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی مراد سعید نے کہاکہ وزیراعظم کی تقسیم کردہ امداد کا بہت بڑا حصہ سندھ کے ان غریبوں کو پہنچا جنہیں زرداری اور فرزندِ زرداری کی جماعت نے بے یارومددگار چھوڑا انہوں نے کہاکہ آج 11 سو ارب سے کراچی اور اہلِ کراچی کی تعمیر و فلاح کے سفر کا آغاز کیا جاچکا ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کراچی میں پانی کے مسائل کا دیرپا حل مہیا کیا جارہا ہے مراد سعید نے کہا کہ جب تک کراچی کے عوام سیلابی پانی کی نذر ہوتے رہے، فرزند زرداری زیرزمین روپوش رہے سندھ کو این ایف سی سے حصہ ملنے کا نہیں ملنے والی رقوم کی چوری کا مسئلہ ہے مراد سعید نے کہاکہ بلاول اور انکے والد قوم کا پیسہ جعلی کھاتوں اور ٹی ٹیوں کے نذر کرنے سے توبہ کریں تو سندھ کے حالات دنوں میں بدل جائیں۔مراد سعید نے کہاکہ کراچی کی روشنیاں واپس لوٹیں گی اور سندھ ڈاکہ زنی سے جلد نجات پائے گا۔
مراد سعید