پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے، شیری رحمان 

  پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے، شیری رحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پاک افواج اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دیں ہیں وہ کسی ملک کی افواج نے نہیں دیں  یومِ دِفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء، غازیوں اور بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا شیری رحمان نے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے یوم دفاع نہ صرف پاک افواج بلکہ پوری قوم میں ملک کے دفاع کا جذبہ بیدار کرتا ہے شیری رحمان نے کہاکہ آج ملک کی سرحدیں بہادر افواج کی وجہ سے محفوظ ہیں ہماری افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دیں ہیں وہ کسی ملک کی افواج نے نہیں دیں شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات کے ساتھ ملک کا دفاع کیاہے تمام پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر ہے  انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع و سلامتی خاطر پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -