امن کیلئے پاکستان کا عزم سرحدوں سے تجاوز کر تا ہے: منیر اکرم 

  امن کیلئے پاکستان کا عزم سرحدوں سے تجاوز کر تا ہے: منیر اکرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امن کے لیے پاکستان کا عزم سرحدوں سے تجاوز کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوم دفاع جارحیت کے خلاف دفاعی خود مختاری کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔منیر  اکرم نے کہا کہ پاکستان 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہوا پاکستان 28 ممالک میں 46 امن مشنزمیں شرکت کر چکا ہے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی امن برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کی پاکستان نے امن کوششوں میں 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تعاون کیا انہوں نے بتایا کہ جنگ زدہ معاشروں میں امن اور تعمیر نو میں میں مدد کی گئی عالمی امن کے لیے ہماری شراکت بلا معاوضہ رہی ہے انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کی رہنمائی پر فخرمحسوس کرتے ہیں منیراکرم کا کہنا تھا کہ پْرامن افغانستان کے لیے ہماری کوشش کو عالمی برادری تسلیم کیا  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو مشرقی پڑوسی نے یرغمال بنا رکھا ہے تنازع کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنے عہد وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔
منیر اکرم 

مزید :

صفحہ آخر -