آئی جی پنجاب کاافسران واہلکار وں کو ایک ماہ کے اندر توندیں کم کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کاافسران واہلکار وں کو ایک ماہ کے اندر توندیں کم کرنے کا حکم

  

سرگودھا(این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے پولیس افسران اور ماتحت عملہ کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی توندیں کم کر لیں ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے آفیسران و ماتحت عملہ سے کہا ہے کہ جسمانی طور پر روزانہ ورزش کو اپنا مقصد بنائے اور ورزش کی روٹین صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد یقینی بنائیں انہوں نے ہدایت کی کہ آ فیسران اور ماتحت عملہ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی پابندی کے ساتھ کریں اس حکم پر عمل نہ ہو نے کی صورت میں انسپکٹر سے لے کر ڈی آ ئی جی تک کے آ فیسر ان کی تنخواہ میں سے ایک ہزار روپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی تنخواہ میں سے سات سو روپے اور کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں سے چار سو روپے بطور جرمانہ ہر ماہ کٹوتی کی جائیں گے۔

توندیں کم 

مزید :

صفحہ آخر -