وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے: عبد العلیم خان 

وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے: عبد العلیم ...

  

  لاہور(این این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 55سال قبل ثابت ہو گیا تھا کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والوں کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے 1965کی جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں نے جو لا زوال داستانیں رقم کیں اُن کی یاد آج بھی تاز ہ ہے  عبدالعلیم خان نے کہا کہ بری، بحری اور فضائیہ کے جوان ہمارے قومی ہیرو اور ماتھے کا جھومر ہیں  ہر پاکستانی اُن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ عددی اکثریت کے باوجود دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور اپنے جسموں سے بم باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹنے والوں نے ثابت کیا کہ جوش اور جنون کا کوئی نعم البدل نہیں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع اور 7ستمبر یوم فضائیہ وطن عزیز کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں اور آج ہر پاکستانی اس عہدکا اعادہ کرتا ہے کہ اگر کبھی کڑا وقت آیا تو ہم سب افواج پاکستان کے ہمراہ دشمن کے مقابلے کیلئے سینہ سپر ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج کا ایٹمی پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور دشمن کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور  آنے والے دنوں میں پاکستان مزید مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر سامنے آئے گا یوم دفاع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو باہمی اتحاد، یگانگت اور قومی واحدت کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے اور اس مادر وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے۔ 

عبدالعلیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -