ڈھاکہ مسجد دھما کے سے جاں بحق افرادکی تعداد20ہوگئی

  ڈھاکہ مسجد دھما کے سے جاں بحق افرادکی تعداد20ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں مسجد میں گیس پائپ لائن لیک ہونے سے دھماکے میں کم از کم 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے مسجد کے ہال میں موجود افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس کی پائپ لائن کا لیک ہونا ہے۔26 افراد آگ کی زد میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں علاج کے لیے شیخ حسینہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری میں داخل کرایا گیا۔
ڈھاکہ مسجد

مزید :

صفحہ آخر -