سینیٹر کامل علی آغا کی وفد کے ہمراہ  باٹا پور میں یادگار شہداء پر حاضری

 سینیٹر کامل علی آغا کی وفد کے ہمراہ  باٹا پور میں یادگار شہداء پر حاضری

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا کی سربراہی میں وفد نے باٹا پور میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، میاں منیر، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، سابق ارکان اسمبلی ماجدہ زیدی،انجینئر شہزاد الہٰی،سید بلال مصطفی شیرازی،ملک امجد اقبال، قومی ہاکی ہیروچوہدری منظور،جاوید اقبال، میاں اکرم،کنول نسیم،زیبا ناز،صفیہ اسحاق،صائمہ گل جیمس ناز،جاوید گورائیہ، وکی گجر، اقبال خاں،اشتیاق بھٹی،ارشد بھٹی،نعیم اور دیگر مسلم لیگی رہنما شامل تھے۔ 

 کامل علی آغا

مزید :

صفحہ آخر -