کاروباری تنازعات کے مقدمات بروقت نمٹانے کی جانب اہم قدم
لاہور(آئی این پی) کاروباری تنازعات کے مقدمات بروقت نمٹانے کی جانب اہم قدم، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں آج (سوموار) سات ستمبر سے کمرشل کورٹس کے ججز کی پانچ روزہ ٹریننگ کا آغاز ہوگا، چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کے تعاون سے ہونے والی ججزٹریننگ کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں دوبجے ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان خصوصی شرکت کریں گے،جسٹس جواد حسن سمیت دیگر ججز تقریب میں شریک ہوں گے۔
اہم قدم