بھارت نے شرارت کی تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا: چودھری سرور

  بھارت نے شرارت کی تو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کوئی بھی شرارت کرکے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار ے گا۔پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔دْشمن کو ہر محاذ پر6ستمبر 1965جیسے جذبے سے بڑھ کرمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ وہ اتوار کے روز اخوت یونیورسٹی،قصور میں یوم دفاع پر پرچم کشائی کی تقر یب اور ڈیفنس میں مقامی جم کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 6 ستمبر قومی ولولوں کی یادتازہ کرنے کایوم تجدید عہد ہے، الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہمیں پاک افواج اور اپنے شہدا پر فخر ہے۔ پاک افواج ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کے پاس دْنیا کی بہترین افواج موجود ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم یو م دفاع پاکستان پر اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلاکر رہیں گے،ہم ہرفورم پر پوری دْنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -