6ستمبر کو ہمیشہ بہادری، ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائیگا: اعجاز احمد شاہ 

  6ستمبر کو ہمیشہ بہادری، ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائیگا: اعجاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر شہدائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہدائے افواج پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا  انہوں نے کہاکہ آج کے دن 1965 ء میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاانہوں نے کہاکہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ ہمارے لئے باعث عزت اور فخر ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں انہوں نے کہاکہ قربانی اور بہادری کے اس دن پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ بھارتی افواج کی جانب سے ہونے والے مظالم بھارت کے شدت پسند چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں  اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک عالمی سطح پر ان کی آواز بنے رہیں گے- 
وزیر داخلہ 

مزید :

صفحہ آخر -