اسلام آباد زون کے 3ایگزیکٹو ممبران کے انتخابات کیلئے میدان لگ گیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) اسلام آباد زون کی 3ایگزیکٹو ممبران کے انتخابات کیلئے میدان لگ گیا۔ فرینڈز گروپ اور فاؤنڈر گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع، فرینڈز گروپ کے امیدواروں کوکامیابی دلانے کیلئے سابق چیئرمین وحید اقبال بٹ جوڑ توڑ میں مصروف، فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کیلئے چیئرمین قاضی جمیل ساتھیوں سمیت سر گرم، فرینڈز گروپ کی طرف سے چوہدری طاہر منظور، مولانا مجید ہزاروی اور عمران امیدوار ہوں گے جبکہ فاؤنڈر گروپ کی طرف سے انصر اقبال،میجر عرفان رشید، ڈاکٹر غلام ربانی میدان میں ہیں۔
اسلام آباد زون