عما ر شعیب ٹریول کے چیف  ایگزیکٹو جاوید اختر کا بزنس مین  پینل کی حمایت کا اعلان

عما ر شعیب ٹریول کے چیف  ایگزیکٹو جاوید اختر کا بزنس مین  پینل کی حمایت کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) چیئرمین حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت  عما ر شعیب ٹریول کے چیف ایگزیکٹو الحاج جاوید اختر نے ٹیپ نارتھ زون کے 12ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات میں بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ساوتھ زون سے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواران کو مبارک باد دیتے ہوئے ندیم شریف کی ٹریول ٹریڈ کے خدمات پر انہیں زبر دست خراج ِ تحسین پیش کیاہے اور کہا ہے ٹریول ٹریڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اب ہمارے پاس لٹانے کے لیے کچھ نہیں ہے بزنس مین پینلز نے شاندار پروفیشنل قیادت متعارف کرائی ہے بزنس مین پینلز کے تمام امیدواران کو کامیاب کرانا وقت کی ضرروت ہے ہم نارتھ زون میں بزنس مین پینلزکلین سویپ کرے گا۔ 

جاوید اختر

مزید :

صفحہ آخر -