افواجِ پاکستان کا دفاعِ وطن کیلئے سنہری کردار ہے، علماء کرام

  افواجِ پاکستان کا دفاعِ وطن کیلئے سنہری کردار ہے، علماء کرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے قائم مقام امیر قاری محمد فرمان علی حیدری دیگر قائدین میاں محمد تنویر کوٹلوی، علامہ محمد عبد الرشید اویسی،صاحبزاہ امین اللہ نبیل سیالوی صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ محمد صدیق مصحفی،مولانا محمد فیاض وٹو جلالی، صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی اورمولانا محمد جمیل بیگ جلالی  نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے افواجِ پاکستان نے دفاعِ وطن کیلئے سنہری کردار ادا کیا ہے۔

 دہشت گردی کے شعلوں کو بجھانے کیلئے پاک سرزمین پر اپنی جانوں اور لہو کو نچھاور کیا ہے۔ملک دشمن قوتوں کی ہر آواز اور سازش کوناکام بنانا انتہائی ضروری ہے۔

خواہ وہ کسی بلوچ کی شکل میں ہو یا کسی پختون کی شکل میں۔پاکستان ان شاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا۔پاکستان کے دشمن اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ پاکستان کے دفاع کیلئے نظریہ پاکستان کا دفاع ضروری ہے۔دریں اثناء تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اورتحریک صراط ِمستقیم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں میں 7ستمبر1974 کو لاہوری،قادیانی،مرزائیوں کو پارلیمنٹ میں غیر مسلم اقلیت قرار دے جانے کے حوالہ سے تاریخ ساز تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں مرکزی تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس آج مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں منعقدہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -