ملکی دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے،علامہ راغب نعیمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جا معہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملکی دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔پاکستان کی حفاظت کیلئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں مزید کہاکہ دشمن قوتیں پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کررہیں ہیں اوراب تفرقہ بازی پھیلاکر پاکستان میں انتشار پھیلانے کی شازش کی جارہی ہے۔پاکستان کی سیاسی ومذہبی قیادت کو ملک میں امن وامان بحال ر کھنے کیلئے اپنااپنا کردار کرناہوگا۔ملکی دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔
،شہداء ہماری آنے والی نسلوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد وترقی وخو شحالی کی سمت میں ہونے والے کو ششوں میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ملک کو اقتصا دی،معاشی،سا ئنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے بلند یوں پر لے جایا جاسکے۔