حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ بھی چھین لیا،اشرف بھٹی

حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ بھی چھین لیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ظالم حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا عوام کی آٹا تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے فلور ملز کا آٹا اب بھی 1100روپے(20کلو تھیلا) میں بک رہا ہے کہ دس کلو والا555 روپے کا بیچا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے فلور ملز مالکان کو سرکاری گوداموں سے1470 روپے من کے حساب سے گندم کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔

 فلور ملز مالکان اور پنجاب حکومت کے درمیان جو سمجھوتہ طے پایا اس کے مطابق20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت860روپے مقرر ہوئی، اس طرح سرکاری نرخ کے مطابق ایک تھیلے کے نرخ55روپے بڑھ گئے،اِس سے پہلے یہ قیمت805 روپے تھی،یوں جو آٹا ساڑھے چالیس روپے فی کلو تھا، اس کے نرخ اب43روپے فی کلو ہو گئے۔ یوں فی کلو آٹے کا نرخ اب 57روپے پچاس پیسے ہے، عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملی۔ سرکاری گوداموں سے گندم جاری کرنے اور بیرون م ±لک سے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے باوجود آٹا سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں۔عوام میدہ، سوجی نکال لئے جانے والا آٹا بھی نئے سرکاری نرخوں پر نہ ملنے کی شکایت کر ر ہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -