اساتذہ اورسرکاری ملازمین کا مطالبات کیلئے کل سے احتجاجی مظاہروں کااعلان

اساتذہ اورسرکاری ملازمین کا مطالبات کیلئے کل سے احتجاجی مظاہروں کااعلان

  

لاہور (سٹی رپورٹر)اساتذہ، ایپکا، سرکاری ملازمین اور پروفیسرز کی تنظیموں پر مشتمل آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب نے مطالبات کیلئے کل 8 ستمبر سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی چئیرمین محمد سلطان مجددی، چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، ڈاکٹر امتیاز عباسی، مسعود گجر، محمد فاضل، ملک مستنصر اعوان، وحید مرادیوسفی، عبدالنعیم مجید، میاں سرور معراج، فیض احمد صدیقی، افتخار کھوکھر، شہلا رضا، چوہدری محمد افضل و دیگر نے ملازمین دشمن حکومتی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملازمین کا معاشی استحصال بند نہ ہوا، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور پے سکیل ریوائز نہ کئے گئے، کنٹریکٹ ملازمین و اساتذہ کو غیر مشروط مستقل نہ کیا اور ان کو تاریخ تقرری سے پے و سروس پروٹیکشن نہ دی گئی اور ملازمین دشمن پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو تمام  سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا پہیہ جام کر دیں گے۔

 اور ملک بھر میں سڑکوں پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ صوبائی چئیرمین (آگیگا) محمد سلطان مجددی نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہوچکے ہیں اور  8ستمبر بروز منگل  11بجے دن پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ لاہور میں ٹاؤن ہال سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی مارچ ہوگا جبکہ 9ستمبر کو گجرانوالہ میں احتجاجی جلسہ و ریلی نکالی جائے گی۔لہذا حکومت سرکاری ملازمین دشمن رویہ ترک کرکے ان کا معاشی استحصال بند کرے ورنہ ملازمین اپنا حق لینے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -