یوم دفاع ملکی تاریخ کا یادگار  دن ہے،سید احمدمحمود

    یوم دفاع ملکی تاریخ کا یادگار  دن ہے،سید احمدمحمود

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا یوم دفاع پاکستان پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا یادگار دن ہے۔ دفاع وطن کی اس جنگ میں ہماری مسلح افواج کو عوامی سیاسی ہر طرح کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنے وطن کے دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ہم اپنے بہادر افواج کے بے مثال کارناموں پر فخر کرتے ہیں۔یوم دفاع شہدا ء کو زبردست خراج عقیدت پہنچانے کا دن ہے۔ 

مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ آج کا دن جغرافیہ، نظریئے، جمہوریت اور انسانی حقوق پر مصلحت کا شکار ہوئے بغیر دفاع کرنے کے عزم نو کا بھی دن ہے۔ پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لیئے تمام قومی ادارے دستور کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو بئلسٹک میزائیل پروگرام کا تحفہ دیا جو آج اہم ترین ڈلیوری سسٹم ہے۔آج ہمیں مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی یاد رکھنا ہے، جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا تحفظ کرنا ہماری قومی زمہ داری ہے۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔نوجوان بچوں بوڑھوں اور عورتوں پر ظلم کرنے والا مودی پوری دنیا میں رسوا ہوچکا ہے۔ کشمیر کا دفاع ہر صورت اور کسی بھی قیمت پر کریں گے دعائیں اور جزبات کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -