یوم دفاع پاکستان قوم میں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے، سلیم ر ضا
لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان قوم میں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے،پاکستان کے دشمن یاد رکھیں 65 کی طرح آج بھی ہم ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
نواز شریف کی ہمت او ر دلیری سے آ ج اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان ایٹمی قوت بن چکا ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مئی 1998کو قوم تعاون اور جذبہ سے مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کسی لالچ اور دھمکی کی پرواہ کئے بغیر 7ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا میں ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا اور جس سے بھارت سمیت پوری دنیا حیرت زدہ رہ گئی، اس لیے بھارت پاکستان سے براہ راست جنگ کرنے کی بجائے خاموش اور سرد جنگ جاری رکھے ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ6ستمبر کا دن انہی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنا کل ہماری آنے والی نسلوں اور ہمارے آج کے لیے قربان کر دیا، ہم آج وطن عزیز پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔