ڈاکٹروں کے تقرر و تبادلوں میں من پسندی کی مذمت کرتے ہیں،پی ایم اے

  ڈاکٹروں کے تقرر و تبادلوں میں من پسندی کی مذمت کرتے ہیں،پی ایم اے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اندر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے نام پر اقرباء  نوازی کا جو گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے پی ایم اے اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اس ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا تا کہ محکمہ کا قبلہ درست کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں جونیئر میڈیکل افسروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا گیا۔جس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ملاقات میں جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی نے بھی شرکت کی۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک ہی پالیسی کے تحت چند چہیتوں کو تو لاہور میں تعینات کر دیا جائے اور 46دیگر ڈاکٹروں کو لاہور سے دور دراز دیہی علاقوں میں پھینک دیا جائے ہم ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

 اور اپنے من پسند لوگوں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا جائے۔جبکہ یہ تمام میڈیکل افسران ایک ہی سال کے کمیشن کے منتخب ہوں۔عہدیداران نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی بے لگام بیوروکریسی کا قبلہ درست کیا جائے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کی ایک بامقصد، فعال اور واضح پالیسی دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -