وطن پر جانیں قربان کرنیوالے قومی ہیرو ہیں،عظمیٰ بخاری

  وطن پر جانیں قربان کرنیوالے قومی ہیرو ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا یوم دفاع پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والے اصل قوم کے ہیرو ہیں۔پوری قوم جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔1965کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی۔ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ارض پاک سرسبز شاداب ہے۔پاک فوج کے شہداء نے اپنے خون سے پاکستان کا وجود قائم دائم رکھا ہے۔پاکستان کا دفاع آج ناقابل تسخیر ہے۔پاکستان دفاعی لحاظ سے دنیا کے مضبوط ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں میاں نوازشریف کا اہم رول ہے۔

نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارت کی آج جرات نہیں وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔پاک فوج دنیا کی بہترین پیشہ ورصلاحیتوں کی مالک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -