یوم دفاع بھارتی فوج کا غرور خاک  میں ملانے کا دن ہے،وقاص منشاء

  یوم دفاع بھارتی فوج کا غرور خاک  میں ملانے کا دن ہے،وقاص منشاء

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستانی فوج نے بھارتی فوجیوں کا غرور خاک میں ملا کر جہنم وصل کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی ہر وقت حفاظت کے لئے پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دیں ہیں جس کے باعث پوری قوم ان کی احسان مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو جب بھی مشکل حالات کا سامنا آیا پاک فوج نے ہر کونے میں پاکستانیوں کی آواز پر لبیک کہا۔آج دنیا بھر میں پاک فوج کو جو مقام حاصل ہے وہ باعث فخر ہے۔ہمیں اس دن ان 40لوگوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ملک کی خاطراپنے آپ کو ٹینکوں کے نیچے لٹا لیا۔پوری قوم کے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جب بھی کوئی مشکل وقت آیا قوم بہادر فوجیوں کے ہم قدم ہو گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -