دفاع وطن کیلئے پوری قوم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے،سمیرا ساہی 

دفاع وطن کیلئے پوری قوم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے،سمیرا ساہی 

  

  لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہدفاع وطن کیلئے پوری قوم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے۔ 6 ستمبر 65 جنگ میں شہید ہونے والے غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں،ستمبر کی جنگ پاکستانی قوم کے لیے وقار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وطن عزیز کے دشمنوں نے جب بھی ملک وقوم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ناپاک جسارت کی تو پاکستانی افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

 اور دنیا کو یہ ثابت کر دکھایا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں، افواج پاکستان اور قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، بھارت کسی بھی خام و خیالی میں نہ رہے کہ ہم اپنے دفاع سے غافل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -