ملکی دفاع کی خاطر شہید ہونے والے ہمیشہ زندہ رہیں گے، اعجاز چودھری

  ملکی دفاع کی خاطر شہید ہونے والے ہمیشہ زندہ رہیں گے، اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ اپنے فرائض کی ادائیگی اور ملکی دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،شہداء ہماری آنے والی نسلوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان جرات اور بہادری کا دن ہے، 1965 ء کی جنگ پاکستان کے دفاع، تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے، انہوں نے کہاکہ افواج اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ، سلامتی او رآزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر بھارتی افواج کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 مثال ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پاکستانی قوم اپنی دھرتی کی حفاظت کرنا جانتی ہے اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھا تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے گی،دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر فوجی جوانوں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔