پرائیویٹ ہسپتالوں کے یوزر چارجز مقرر نہ کرنے پر سی ای او پنجاب  ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیگل نوٹس 

      پرائیویٹ ہسپتالوں کے یوزر چارجز مقرر نہ کرنے پر سی ای او پنجاب  ہیلتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے ماہر قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیگل نوٹس بجھوا دیا ہے۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے یوزر چارجز فکس کیئے جائیں تاکہ عوام کو اس حوالے سے ریلیف حاصل ہو۔سپریم کورٹ آف پاکستان اس حوالے سے کیس نمبر29/2018میں واضح ہدایات جاری کر چکی ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایک ماہ میں یوزرچارجز فکس کرے لیکن کمیشن یوزرچارجز فکس کرنے میں ناکام رہا ہے۔