ملک کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کرنیوالے قوم کے محسن ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

ملک کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کرنیوالے قوم کے محسن ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ6ستمبر بھارت کے لئے ایک ڈرانے خواب کی طرح ہے، جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں،دشمن قوتیں آج بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے اور کمزور کرنے کی سازشیں کرنے میں مصروف رہی ہیں۔

 اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب پوری پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور ازلی دشمن بھارت کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے،یوم دفاع بھرپور انداز میں منانا اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ 6ستمبر 1965 نہ صرف پاک بھارت جنگ تھی بلکہ کفر و اسلام کے درمیان عظیم معرکہ بھی تھا،آج بھی بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔پاک فوج پاکستان کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -