جنرل ہسپتال میں آپریشن کیلئے کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب 

جنرل ہسپتال میں آپریشن کیلئے کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن کیلئے کورونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ حکومتی پالیسی کے تحت یہ ٹیسٹ بلا معاوضہ کئے جا رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ریسرچ لیب کے اچانک دورہ کے موقع پر وہاں موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ریسرچ لیب ڈاکٹر غزالہ روبی نے بریفنگ دیتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کو بتایا کہ یکم تا 5ستمبر تک 850مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ پرنسپل نے لیب ملازمین کو ہدایت کی کہ سرجری کیلئے مریضوں کے ٹیسٹ بلا تاخیر کئے جائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اے ایم ایس، ڈی ایم ایس اور نرسنگ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کے بہتر سے بہتر علاج معالجے اور نگہداشت کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کو موثر بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -