یوم دفاع پر ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کی موٹر سائیکل ریلی

  یوم دفاع پر ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کی موٹر سائیکل ریلی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن آر ایس اے کے زیر اہتمام دفاع پاکستان موٹر سائیکل ریلی ایبٹ روڈ سے یاد گار میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن محمد طارق قریشی، سیکرٹری ادارہ راحت علی جعفری،سرپرست رائیڈ ٹو اینی ویئر سلمان حمید کھوکھر،صدراتی ایوارڈیافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود احمد چغتائی،علی احمد طاہر، زاہد بٹ،شاہد اقبال،عمران اعوان، لیڈی بائیکر ڈاکٹر شمتا صوفیہ،صباء ممتاز بانو، عالیہ طاہر، رفعت سراج،و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ء کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر میں شہدا ء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -