7ستمبر منکرین عقیدہ ختم نبوت کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی دن، پیر اعجا ز ہاشمی

7ستمبر منکرین عقیدہ ختم نبوت کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی دن، پیر اعجا ز ...

  

لاہور (پ ر)  جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ 7ستمبر منکرین عقیدہ ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی دن ہے۔جب 1974میں جے یو پی کے پارلیمانی لیڈر علامہ شاہ احمد نورانی نے دیگر اکابرین اہل سنت کے ہمراہ قومی اسمبلی سے امت مسلمہ کے لیے ناسور قادیانی فتنہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔ بھارت کے شہر قادیان سے اٹھنے والے اس فتنے کی سرکوبی کیلئے تمام مکاتب فکر سنی شیعہ دیوبندی اہل حدیث سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور قادیانیوں کے باطل عقائد کا پوسٹ مارٹم کر کے انہیں دائرہ اسلام سے خارج ثابت کیا۔

قادیانی گروہ کے سرغنہ کو پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل خصوصی مجلس قائمہ میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا جو مرزا قادیانی کے خود ساختہ باطل عقائد کو امت مسلمہ کا حصہ ثابت نہ کر سکے بلکہ ڈھٹائی سے الٹا قادیانی عقائد تسلیم نہ کرنے والوں کو غیرمسلم کہتے رہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اورا سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا،جنہوں نے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے والوں کے محاسبہ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ باہمی مسلکی اختلافات کو کو علمی سطح پر رکھا جائے عوام میں زیر بحث لانے سے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو کہ ملکی سلامتی کے لیے زہر قاتل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -