یوم دفاع پر ہلال استقلال کی تقریب، ننھے بچوں کمشنر کو گلدستے پیش کئے

یوم دفاع پر ہلال استقلال کی تقریب، ننھے بچوں کمشنر کو گلدستے پیش کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور  (جنرل رپورٹر)یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلہ میں ہلالِ استقلال کی تقریب جناح ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کمشنرلاہور /ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل ذوالفقار احمد گھمن کی آمد پر دو ننھے منے بچوں نے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔مہمانانِ گرامی نے سول ڈیفنس کے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ کیا اور بعدازاں کمشنر لاہور /ایڈمنسٹریٹر ایم سی ذوالفقار احمد گھمن نے ٹاؤن ہال کی عمارت پرہلال استقلال کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر لاہور بریگیڈیئر سید وجاہت حسن،ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر لیفٹیننٹ کمانڈرسید معیز الدین، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال و دیگر افسران بھی موجود تھے۔