6 ستمبر ملک کے جغرافیائی دفاع اور استحکام کا دن ہے، منور حسین شاہ 

6 ستمبر ملک کے جغرافیائی دفاع اور استحکام کا دن ہے، منور حسین شاہ 

  

لاہور (سٹی رپورٹر) 6 ستمبر وطن عزیز کے جغرافیائی دفاع و استحکام کا دن ہے‘ زندہ قوموں کی تاریخ شہداء کے خون سے رقم ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کا دن ملکی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس دن بھارت ہماری سرحدوں پر رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے یہ بھول گیا کہ افواج پاکستان کے جوان ملکی دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے‘ ملکی سلامتی کیلئے شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -