7 ستمبر کو قادیانیوں کو اقلیت قرار  دیا گیا تھا،حافظ عبدالوحید شاہد

7 ستمبر کو قادیانیوں کو اقلیت قرار  دیا گیا تھا،حافظ عبدالوحید شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلحدیث کے پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ آج 7ستمبر کے دن اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے گروہ قادیانیوں کو اقلیت قراردیکر ان کے ناپاک ارادوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ حرمین شریفین امت مسلمہ کے دینی اور روحانی مراکز ہیں جن کے تقدس کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کیلئے اسلامیانِ پاکستان ہر وقت ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت سنگین مسائل کا شکار ہے۔ 
مسلمانوں کیخلاف دشمنان اسلام کی مذموم کارروائیاں دن رات جاری ہیں۔ جن کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری امت مسلمہ کو سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہو گا۔
 انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صحیح معنوں میں اسلامی اخوت کے آئینہ دار ہیں۔ دونوں ملکوں نے مختلف اوقات میں اپنے کردار و گفتار سے باہمی اسلامی اخوت کو حقیقی شکل میں پیش کیا۔