پی ٹی آئی رہنماؤں کیمیجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضری

پی ٹی آئی رہنماؤں کیمیجر شبیر شریف شہید کی یادگار پر حاضری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان، جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم اور گورننگ باڈی کے اراکین کے ہمراہ میجر شبیرشریف شہید (نشان حیدر) کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں لارنس روڈ پر پارٹی آفس میں یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے غلام محی الدین دیوان اور مہرواجد عظیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش پانے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

، پاکستانی قوم وطن کے دفاع اور سالمیت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو پاکستانی قوم کبھی بھولے گی نہیں۔رہنماؤں کا مزید کہاکہ تحریک انصاف 6ستمبر 1965کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے وطن کے دفاع کو یقینی بنایا، پاکستانی غیور عوام اپنے پیارے وطن کے لئے جان قربان کرنے سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا، بھارت دشمن کو یہ معلوم ہے کہ پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ کی طرف دیکھا تو پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو جائے گی، مودی اور انکے حواریوں کو پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا پاک وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے پاکستانی قوم اپنی ملک کی خود مختاری اور سلامتی پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -