پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری ملزم اور موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری ملزم اور موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی، گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا اشتہاری ملزم امجد علی عرف دیوا گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم امجد علی عرف دیوا کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے ایک سال قبل شہری مدثر اللہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی اور  دوران ڈکیتی شہری کے گھر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھا انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا دوسری کارروائی میں مولوی ارشد چور گینگ نے قبرستان مندر دھیان سنگھ میں موٹر سائیکلیں چوری کروا کر قبرستان کی مختلف جگہوں میں چھپا کر بیچتا خریدتا رہا تھانہ لاری اڈہ لاہور نے ریڈ کرکے مولوی ارشد سے چوری کی موٹر سائیکل اور کھلی ہوئی چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا مجسٹریٹ نے ملزم مولوی ارشد گینگ سرغنہ کو ساتھیوں سمیت جیل بھجوا دیا۔ 

مزید :

علاقائی -